کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست کا سامنا ہے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور ایشیز سیریز میں فتح کے لیے صرف 4 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلش ٹیم 435 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انگلینڈ نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے ہیں اور اسے فتح کے لیے مزید 228 رنز درکار ہیں۔ ول جیکس 11 اور جیمی اسمتھ 2 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ جبکہ ٹاپ آرڈر بیٹنگ پویلین لوٹ چکی ہے زیک کرالی 85 جوروٹ 39 ہیری بروک 30اولی پوپ 17رنز کے ساتھ نمایاں رہے کپتان بین اسٹوکس پانچ رنز بناکر لائن کا شکار بنے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے 3،3 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 349 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ٹریوس ہیڈ 170 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 4 اور برائیڈن کارس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ واضع رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 371 رنز بنائے تھے۔ جواب میں انگلینڈ نے 286 رنز بنائے تھے۔