• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کی نصف سنچری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں بابر اعظم سڈنی تھنڈرز کے خلاف سڈنی سکسرز کیلئے نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے انہوں نے 42 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ ہفتے کوسڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈر کو 47 رنز سے شکست دے دی میچ میں پہلے بیٹنگ میں سڈنی سکسرز نے 5 وکٹ پر 198 رنز بنائے۔ جوش فلپ نے 96رنز کی اننگز کھیلی۔ تھنڈرز کے شاداب خان نے تین اوورز میں 33رنز دیئے اور بیٹنگ میں سب سے زیادہ 41رنز 31گیندوں پر دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے بنائے۔