5 طیارے گراؤنڈ‘ PIA کا سعودی فلائٹ آپریشن شدید متاثر

October 02, 2023

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کے پانچ بوئنگ 777طیارے گراؤنڈہونے کی وجہ سے سعودی عرب فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔کراچی سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، جسے صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا۔جہاز نہ ہونے کی وجہ سے پرواز روانہ نہیں ہوئی، جبکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جدہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پروز پی کے 742 پانچ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی۔اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے301 تین گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکارہوئی، جبکہ پرواز کی روانگی میں تاخیر مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا۔