ملتان(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ رسول اللہﷺہمارے لیےداعی دین اور لیڈر شپ کا بہترین نمونہ ہیں،اسی لئے ہمیں ایسا ایمان مطلوب ہے جو زبان سے اتر کر شخصیت وکردار کا حصہ بن جائے، جماعت اسلامی کے امیدوار کے نزدیک قیادت منصب نہیں، کردار ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربیتی اجلاس برائے خواتین کونسلرز سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ عدل، امن، فلاح اور خوشحالی اسلامی ریاست کے ستون ہیں۔