سابق بھارتی کپتان اجے جدیجا افغانستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

October 02, 2023

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سابق بھارتی کپتان اجے جدیجا کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا گیا۔

اجے جدیجا کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا ہے۔

اس حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اجے جدیجا نے ٹیم کو مینٹور کے طور پر جوائن کر لیا ہے، وہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹرز کے ساتھ خصوصی طور پر کام کریں گے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اجے جدیجا کو صرف ورلڈ کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف دھرمشالہ میں کھیلے گی۔