کراچی (جنگ نیوز) الائیڈ بینک نے اپنے سی ایس آر پروگرام کے تحت کڈنی سنٹر پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کراچی (TKC-PGTI) کو پندرہ ملین روپے عطیہ کئے ہیں جو پاکستان میں گردوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کا ایک قابل ذکر ادارہ ہے۔عطیے کا چیک سی آر بی جی سائوتھ جمیل خان نے ممبر بورڈ آف گورنر (TKC-PGTI) شمس رفیع،سی ای او ڈاکٹر راشد جمعہ اور ان کی ٹیم کو پیش کیا۔