پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ماڈل ڈے کئیر سنٹر بنایا جائے گا،آئی جی

October 03, 2023

لاہور ( کرائم رپورٹر ) پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیس دفاتر کی اپ گریڈیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی کے تسلسل میں پنجاب پولیس اور نجی کمپنی کے درمیان ایم او یوسائن ہوگیا۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی کمپنی کے اعلی عہدیداران نے دستخط کئے۔ آئی جی نے کہاکہ ایم او یو کے تحت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ماڈل ڈے کئیر سنٹر بنایا جائے گا،لاہور کے علاوہ مذکورہ کمپنی پنجاب کے دیگر اضلاع میں چار مزید ماڈل ڈے کئیر سنٹر کی تعمیر میں معاونت فراہم کرے گی۔