فیڈرل گورنمنٹ انجینئرز کا انجینئرنگ کونسل کیخلاف احتجاج کا اعلان

October 03, 2023

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) فیڈرل گورنمنٹ انجینئرز نے پی ای سی میں بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈر کی رجسٹریشن کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کیخلاف احتجاج کی کال دیدی ۔ فیڈرل گورنمنٹ انجینئرز ایسوسی ایشن کااجلاس صدر انجینئر سرفراز ڈاہا کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں کہا گیا کہ انجینئرنگ کونسل ہوش کے ناخن لے ورنہ ملک گیر تحریک چلائیں گے۔انفارمیشن سیکرٹری نے کہا جس طرح ڈاکٹرز اور نرسوں کی برابری نہیں ہو سکتی اسی طرع بی ٹیک اور بی ایس انجینئرز برابر نہیں ہو سکتے۔نائب صدر سہیل چوہدری نے کہا ٹیکنالوجسٹ کونسل ہونے کے باوجود بی ٹیک ٹیکنالوجسٹ کو انجینئرنگ کونسل میں رجسٹریشن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔