وفاقی محتسب کی جانب سے خاتون درخواست گزار کی دادرسی

October 03, 2023

کوئٹہ(پ ر)وفاقی محتسب ریجنل آفس میں کوئٹہ کی رہائشی سلیم خاتون نے درخواست دائر کی تھی کہ انکے مرحوم شوہر جو کیسکو میں ملازمت کرتے تھے کی پینشن کی رقم جو انہیں ماہانہ ملتی تھی محکمے کی طرف سے وجہ بتائے بغیر روک دی گئی ہے۔ درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل آفس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا آغاز کیااور کیسکو آفس سے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا متعلقہ محکمے کا عملہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کئے کہ فوری طور پر خاتون درخواست گزار سلیم خاتون کے فیملی پینشن کے 99000 روپے فوری طور ان کو دیئے جائے۔وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے والوں نے خاتون درخواست گزار کے پینشن کے 99000 روپے ریلیز کر دیئے۔