راولپنڈی: غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آر ڈی اے کا آپریشن

October 03, 2023

---فائل فوٹو

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آپریشن کیا گیا ہے۔

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے مطابقغیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کے دوران چکری روڈ پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیرات اور بنکرز گرادیے گئے ہیں۔

آر ڈی اے حکام کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف زمینوں پر قبضوں کی شکایات ملی تھیں جس پر یہ آپریشن کیا گیا۔

آر ڈی اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہری غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں۔

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کی جانب سے ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان اور اسپانسرز کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف 345 مقدمات درج

دوسری جانبکمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا اس معاملے سے متعلق کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف 345 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں270 افراد کے خلاف مقدمات درج جبکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں 274 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔