لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلو یز پریم یونین نے ریلوے ملازمین کی تنخواہوں، ریٹا ئرڈ ریلوے ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی،ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے سمیت اپنے دیگر مطالبات کے حق میں ڈی ایس آفس میں احتجاجی ریلی اور جلسہ کیا۔ صدارت فیاض احمد شہزاد نے کی ریلی کی قیادت شیخ محمد انور،خالد محمود چوہدری اور دیگر نے کی۔