لاہور(خبرنگار)لاہورپریس کلب اور لنکن یونیورسٹی کالج ملائشیا میں ممبران اور ان کے بچوں کو یونیورسٹی میںداخلہ لینے کیلئے فیسوں پر 50 فیصد رعایت دینے کا معاہدہ طے پاگیاہے ۔ لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور لنکن یونیورسٹی کالج ملائشیا لاہورکیمپس کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر عرفان شہزاد نے دستخط کئے ۔ پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد ، گورننگ باڈی کے ممبرعالیہ خان ، رضا محمد ، نفیس احمد قادری بھی موقع پرموجود تھے۔