• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائیگا‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، صدر ضلع پشین سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور ہاشم خان بڑیچ،سردارزادہ نعمان ناصر، چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگرنےبیان میں کہا ہے کہ نوازشریف کا21اکتوبر کو وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ ضلع کوئٹہ کی سطح پر ان کے استقبال کیلئے قافلے لاہور جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف ہی پاکستان کی ضرورت ہیں اور ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دوبارہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا اور عوام خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی خالق جماعت جودوبارہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید