ہیوسٹن: بابر غوری کی والدہ کی نمازِ جنازہ ادا

November 27, 2023


سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر بابر خان غوری کی والدہ انوار جہاں بیگم کی نمازِ جنازہ ہیوسٹن کی مسجدِ حمزہ میں ادا کر دی گئی۔

‎نمازِ جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کے عمائدین، پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے عہدیداران سمیت دیگر پاکستانی امریکی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سابق سینیٹر سے اس دکھ پر تعزیت کا اظہار کیا۔

بابر غوری کی مرحومہ والدہ کی عمر 82 برس تھی، وہ 3 ماہ قبل ہی پاکستان سے امریکی شہر ہیوسٹن مستقل سکونت کے لیے آئی تھیں۔

‎سابق وفاقی وزیر کے مطابق مرحومہ نے پسماندگان میں 2 بیٹے اور 1 بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔

مرحومہُ کی میت نمازِ جنازہ کے بعد حمزہ مسجد سے مقامی قبرستان لے جائی گئی جہاں انہیں عزیز و اقارب اور سیکٹروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔