چینی پولیس افسران کی لاہور میں مصروفیت

November 28, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان کے دورے پر آئے چینی صوبہ جیانگ سو پولیس کے سینئر افسران نے لاہور میں مصروف دن گزارا، تین یونگ شنگ ڈپٹی ڈی جی، پبلک سکیورٹی پولیس کی قیادت میں چینی افسران نے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پٹرول راؤ عبدالکریم سے بھی ملاقات کی۔ بعد ازاں چینی وفد نے پولیس خدمت سنٹر لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کیا۔