ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری، ٹیسٹ ہوئے نہ آپریشن

November 29, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے ڈاکٹر ذیشان کے قتل کے خلاف تمام سرکاری ہسپتالوں میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی ۔ جس سے مریض سارادن خوار ہوتے رہے، ہسپتالوں کی انتظامیہ مریضوں کے لئے کوئی متبادل بندو بست نہ کر سکی ۔ او پی ڈیز مکمل طور پر بند رہیں روٹین کے مریضوں کے ایکسرے ، الٹراساؤنڈ ، اور خون وغیرہ کے ٹیسٹ نہ ہو سکے ، ہڑتال کے باعث معمول کے آپریشن بھی ہو سکے ،دوسرے شہروں سے لاہور علاج معالجہ کے لئے آنے والے مریضوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔جبکہ وائے ڈی اے کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکٹرذیشان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہڑتال جاری رکھی جائے گی ۔