رش کے باعث علاج معالجے کی سہو لتیں متاثر نہیں ہونی چا ہئیں ، کمشنر

November 29, 2023

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور ہولی فیملی ہسپتال کی ری ومپنگ کی وجہ سے بندش کے باعث پیشنٹ لوڈ شیئرنگ کے تحت کئے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیا۔کمشنر نے کہا کہ کہ ہولی فیملی میں ہونے والے کام کی وجہ سے مریضوں کا رش بڑھ چکا ہے تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس سے علاج معالجے کی سہولیات متاثر نہ ہوں۔ اس مقصد کے لئے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی تعداد کو زیادہ سے زیادہ رکھا جائے ۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئےایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فرزانہ نے بتایا کہ او پی ڈی میں روزانہ تقریبا 3000مریض آتے ہیں۔ہسپتال میں صحت کے 20شعبے ہیں۔ ہسپتال 560 بیڈ پر مشتمل ہے ۔جس میں دی جانے والی سہولیات کو بہتر سے بہترین کرنے کا عمل جاری ہے۔