فیک خبریں چلانے والوں کو انتخابات میں شکست نظر آنے لگی، بی این پی عوامی

November 30, 2023

کوئٹہ (آن لائن) بی این پی (عوامی ) کے ضلعی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی این پی عوامی میر اسد اللہ بلوچ کے نام پرالیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے جو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جا ری کی گئی ہے اسکے علاوہ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے باقاعدہ اپنا فیصلہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے جس میں واجہ میر اسد اللہ بلوچ کو مرکزی صدر کا نوٹیفکیشن اپلوڈ کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر آج بھی موجود ہے لیکن چند لوگ اپنے آپ کو اور اپنے ورکروں کو طفل تسلیاں دیکر فیک خبریں چلا رہے ہیں اور انہی جھوٹی خبروں کا سہارا وہ لوگ بھی لے رہے ہیں جنکو انتخابات میں اپنی ہار یقینی نظر آرہی ہے ، ہم ایسے تمام لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں جہاں تک الیکشن کمیشن کی بات ہے تو الیکشن کمیشن نے بحیثیت مرکزی صدر میر اسد اللہ بلوچ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ بی این پی(عوامی )کے ورکروں نے ہمیشہ اخلاق رواداری کو اپناتے ہوئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح جانتے ہیں جویقینا بہت سے لوگوں کو گراں گزرے گا، کچھ لوگوں سے انہی کے لب و لہجے میں بات نہ کی جائے تو انکو سمجھ نہیں آتی ۔ ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا میں غیر مہذب الفاظ جو لوگ استعمال کر رہے ہیں انکو یہی کہنا چاہتے ہیں کہ وہ انتخابات کی تیاری کریں ۔کسی کے کچھ بولنے سے بی این پی (عوامی ) کا قافلہ نہیں رکے گا۔