• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 جرمن صدر کو 30 منٹ میزبانوں کا انتظار کرنا پڑا

دوحہ( نیوز ڈیسک)جرمن صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر کا طیارہ طے شدہ وقت سے پہلے قطر ائر پورٹ پر پہنچ گیا جس کے باعث انہیں میزبانوں کا انتظار کرنا پڑا۔جرمن صدر قطر کے سرکاری دورے پر پہنچنے کے بعد طیارے کے دروازے پر ہاتھ باندھے 30 منٹ تک استقبال کرنے والوں کے منتظر رہے۔ائرپورٹ پر ریڈ کارپٹ بھی موجود تھا، اعزازی فوجی گارڈ بھی تھے لیکن صدر کا باضابطہ استقبال کرنے کیلئے کوئی قطری اہلکار موجود نہیں تھا۔یاد رہے کہ جرمن صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر حماس کے زیر حراست باقی جرمن یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں پر بات چیت کیلئےقطر پہنچے تھے۔
یورپ سے سے مزید