غزہ( نیوز ڈیسک)اسرائیلی حملوں سے تباہ حال غزہ میں تیزی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے غزہ کی صورتحال پر بریفنگ میں کہا کہ صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے پیٹ کی خرابی جیسے دیگر انفیکشنز تیزی سے پھیل رہے ہیں اور بدقسمتی سے علاج کا نظام تباہ ہونے کے سبب زندگیاں بچانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے غزہ میں 44ہزار ڈائریا اور 70ہزار سانس کے انفیکشنز کے کیس رپورٹ کیے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔