جامعہ زکریا میں فلوٹنگ ویٹ لینڈ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم نے کام کا آغاز کر دیا

December 02, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تعاون سے جامعہ زکریا میں فلوٹنگ ویٹ لینڈ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم نے کام کا آغاز کر دیا اس منصوبے پر تقریبا 18 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے ،فوکل پرسن ڈاکٹر فیاض احمد کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ یونیورسٹی میں طلبہ کو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ میں تحقیق میں مدد دے گا ۔