• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہری اسرائیلی فوج کیلئے لڑتے ہوئے ہلاک

لندن(این این آئی)برطانوی شہری بنیامین نیدھم اسرائیلی فوج کی جانب سے لڑتے ہوئے غزہ میں مارا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19سال کا بنیامین 8 سال کا تھا جب وہ برطانیہ سے اسرائیل منتقل ہوا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس کے مطابق بنیامین نیدھم کو مارا گیا تھا اور اس کی موت کے بعد اسے سارجنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔دوسری جانب لیبرپارٹی کے رکن جیریمی کوربن نے پارلیمنٹ میں سوال کیا کہ کیا برطانوی فوجی بھی غزہ میں موجود ہیں؟ جس پر برطانوی وزیر نے جواب دینے سے انکار کردیا۔
یورپ سے سے مزید