بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

December 06, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی شفٹنگ اور برقی لائنوں پر ترقیاتی کام کے سلسلے میں 6 اور 7 دسمبر کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے اولڈ سمنگلی ، پی اے ایف سٹی ، انٹرکنیکٹر، عالم خان ، مالک ، جی او آر کالونی، جناح ٹاون، نواں کلی ، شہبازٹاون، ملک پلانٹ، بروری روڈ فیڈروں سے صبح 9 سے دوپہر2بجے تک ، شیخ ماندہ گرڈ کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، خروٹ آباد، چشمہ، تکاتو، ادیان، واسا، عمر، داریم فیڈروں سے صبح10 سے شام 4بجے تک بجلی بندرہے گی ۔ سریاب گرڈاسٹیشن کے ہزارہ ٹاون، جوائنٹ روڈ، انڈسٹریل، کرانی، نیو جان محمد، منی مارکیٹ، سرکی روڈ، منی مارکیٹ، اولڈجان محمد، سریاب ون ،سریاب ٹو، بی ایم سی، دلدارکاریز، جڑسا، خیر بخش مری، سیٹلائٹ ٹاون ، اے ون سٹی، واسا فیڈروں سے صبح11 سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔