کوئٹہ( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کیصوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے بلوچستان کمیشن برائے مقامِ خواتین کی چیئرمین پرسن میڈم کرن بلوچ سے اُن کے دفتر میں ملاقات کیملاقات کے دوران بلوچستان میں خواتین کو درپیش مسائل، اُن کے حقوقاور موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی فعالیت اور تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیااس موقع پر میڈم کرن بلوچ نے کہا کہ وہ خواتین ونگ کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گی۔