کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کچلاک مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے مقتولین کا تعلق کے پی کے سے تھا پولیس کے مطابق کچلاک بازار میں اوقعہ مارکیٹ میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دو بھائیوں محمد حسن اور محمد عاطف ولد رئیس خان پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے فائرنگ سے مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں پولیس نے بتایا کہ مقتولین کا تعلق کے پی کے کے علاقے مردان سے ہے جبکہ کچلاک پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا۔