• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ بیٹے کی ممکنہ مشکوک سرگرمیوں سے لاتعلقی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مستونگ کے علاقے اسپلنجی کے رہائشی عبدالباقی نے کہا ہے کہ میرا بیٹا ایک ماہ سے غائب ہے ، تلاش کرنے پر بھی اس کے بارئے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کہاں ہے اگر اس کا کسی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق ہے تو میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا 17 سالہ بیٹا نور حسین گزشتہ ایک ماہ سے غائب ہے تلاش کرنے پر اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی اگر میرے بیٹے کا کسی مسلح تنظیم سے تعلق ہے یا وہ تنظیم سے وابستہ ہے میں اسے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں ، میرا اور میرے گھر والوں اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید