• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بزم صائم ادبیات، صائم اردو اکیڈمی اور یوتھ فورم فار کشمیر کے زیرِ اہتمام معرکہ حق کی مناسبت سےمشاعرہ منعقد کیا گیاجس کی صدارت معروف شاعر سرور سودائی نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی سرور جاوید تھےتقریب میں جیکب آباد کے شعرا شبیر موج اور محمود احمد محور نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی شعراء نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا مقررین نے کہا کہ ادب اور شاعری قوموں کے جذبات کی ترجمانی کرتیہیں ایسے پروگرام نوجوان نسل میں حب الوطنی اور قومی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید