• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ذی الحجہ 1447ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی چیئرمین مولانا انوار الحق حقانی کی صدارت میں 17 مئی 2026 بروز اتوار کو ڈی سی آفس کوئٹہ میں ہوگا ۔جس میں ذی الحجہ کا چاند دیکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا ۔ اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان قاری عبد الرشید الازہری ،قاری عبد الحفیظ ،ڈاکٹر عطاء الرحمن، مفتی محمد جان قاسمی ،مولانا حافظ سید سمیع اللہ آغا، مولانا عتیق الرحمٰن شاہ ،علامہ قربان علی توسلی اور مفتی سنزر سعید شرکت کرینگے۔ حاجی کیمپ سے ممبر و نمائندہ مولوی عبد الحئی ڈی سی آفس کوئٹہ اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔
کوئٹہ سے مزید