• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کو وزیراعلیٰ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ

کوئٹہ(خ ن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مختلف شعبہ جات میں پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں، فلاحی منصوبوں اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے چیئرمین پیپلزپارٹی کو آگاہ کیا بریفنگ کے دوران صوبے میں ترقیاتی رفتار، جاری منصوبوں کی پیش رفت اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری بھی موجود تھیں چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر اور انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مختلف سرکاری محکموں کی کارکردگی، امن و امان کی صورتحال اور انتظامی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا بریفنگ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبے میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے، عوامی سہولیات کے فروغ اور ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری کے لیے اقدامات کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید