• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلط حکومت عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر و ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا نے کہا ہے کہ منظم تنظیم اور پرامن سیاسی جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرینگے ۔ مسلط حکومت عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں بلکہ صرف دعووں اور وعدوں تک محدود ہے ۔ کوئٹہ کے ہر علاقے میں عوام بدترین مشکلات سے دوچار ہیں ۔ عوام کو آج بھی پانی کی قلت ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ، بے روزگاری ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں اور صحت و تعلیم کی ناکافی سہولیات جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کوئٹہ تحصیل سٹی سے مربوط پشتون درہ علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جس سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ضلع معاون سیکرٹری صاحب خان بڑیچ، ضلع معاونین غلام اولس یار، جبار ہمدرد، تحصیل سینئر معاون سیکرٹری شکور افغان، ولی افغان، ملک سلطان درانی اور الفت خان نے بھی خطاب کیا ۔ کانفرنس میں تحصیل ایگزیکٹیوز و کمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔ کانفرنس کی صدارت تحصیل سٹی کے سیکرٹری نے کی۔ پشتون درہ اول علاقائی یونٹ کے سیکرٹری سیف اللہ کاکڑ، سینئر معاون سیکرٹری مالک خان، نعمان خان، کبیر بڑیچ معاونین ، پشتون درہ دوئم علاقائی یونٹ کے سیکرٹری نیک محمد کاکڑ، سینئر معاون سیکرٹری دولت صالح زئی ، نصیب اللہ، نجیب اللہ، شیر الکوزئی،یوسف خان معاونین منتخب ہوئے ۔ نومنتخب ایگزیکٹیوز سے ضلع معاون سیکرٹری ڈاکٹر حبیب اللہ کاکڑ نے حلف لیا ۔ مقررین نے منتخب ایگزیکٹیوز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو بجاء طور پر امید ہے کہ وہ پارٹی کو علاقے میں منظم و فعال بنانے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید