پاکستان چیسٹ سوسائٹی سندھ چیپٹر کے تحت سانس کی نالیوں کی دائمی سوزش کی بیماری سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا

December 06, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان چیسٹ سوسائٹی سندھ چیپٹر کے تحت سانس کی نالیوں کی دائمی سوز ش کی بیماری (سی پی او ڈی)سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا ۔جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نجی ہوٹل میں منعقد آگہی سیمینار سے خطاب میں معروف ماہر امراض سینہ پروفیسر ندیم رضوی نے کہا کہاس بیماری سے پھیپھڑوں کی قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے اور پھر بار بار انفیکشن ہوتا ہے ان مریضوں کو سردی میں زیادہ انفیکشن بھی ہوتےہیں اس لئے سردیوں کے آغاز میں ہی ان کو فلو ویکسینیشن کر الینی چاہیے دوا باقائدگی سے لینی چاہیے ایسے مریضوں کو فعال رہنا چاہیے اور وزن کو بڑھنے سے روکنا چاہیے۔ پاکستان چیسٹ سوسائٹی سندھ چیپٹر کےجنرل سیکریٹری ڈاکٹر کامران خان نے کہا کہ ایسے مریضوں کو چاہیے کہ وہ تمباکو نوشی ، سگریٹ ، سگار،شیشہ ، لکڑ ی اور کوئلے کے دھویں، ماحولیاتی آلودگی ، فیکٹری کے دھویں ،کچرا جلانے ،ماسکیٹو کوائل ،مٹی کے ذرات، بستر کی گندگی، فرنیچر اور کارپٹ پر پائی جانے والی مٹی،پولن ذرات، نمی، تمباکو نوشی اور کیمیائی ذرات سے دور رہیں ، احتیاط سے کام لیں اور موٹر سائیکل چلانے والے افراد ماسک استعمال کریں ۔