ستار چشتی کی ایم ڈی واسا سے ملاقات‘ پانی قلت کے مسئلے سے آگاہ کیا

December 07, 2023

کوئٹہ (آن لائن)مرکزی جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے ایم ڈی واساحامدلطیف راناڈپٹی ڈائریکٹر قمرراناسے ملاقات کی اور شہرمیں پانی کے مسئلے اوربلوں کے واجبات کے حوالے سے گفتگوکی ۔اس موقع پر ایم ڈی واساحامدلطیف رانانے کہاکہ شہرمیں پانی نچلی سطح پرجانے اوربہت سے سرکاری ٹیوب ویلوں میں پانی کے کم ہونے کے باوجودہم شب وروزشہرمیں پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ شہریوں پانی کی قلت نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں خودطوغی روڈپررہائش پذیرہوں۔طوغی روڈاورمشن روڈ میں پانی کی قلت نہیں بعض لوگ پانی قلت کا پروپیگنڈہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی پانی کی قلت کامسئلہ ہووہ ہم سے رابطہ کرسکتا ہے۔ہم شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔