انجینئر عاصم لانگ اور اہلیہ کے قتل پر سروش لودھی کا اظہار افسوس

December 08, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اور معین الجامعہ جامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے پاکستان انجینئرنگ کونسل(پی ای سی) کے اسسٹنٹ رجسٹرار انجینئر عاصم لانگ اور اُن کی اہلیہ کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے، مذمتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ قاتلوں کوفی الفور گرفتار کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جامعہ این ای ڈی اور ہمارے انجینئرز، پاکستان انجینئرنگ کونسل عاصم لانگ کے لواحقین کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ یاد رہے کہ انجینئرعاصم لانگ اور ان کی اہلیہ کو چند روز قبل اسلام آباد میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔