خیبرپختونخوا میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، محکمہ صحت

January 17, 2024

فائل فوٹو

محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کورونا کے نئے ویرینٹ کے لیے حکمت عملی بنائی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 476 مشتبہ کورونا مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس منفی آئی ہیں، خیبرپختونخوا میں رواں سال انفلوینزا کے 8 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔