گرل فرینڈ سے قطع تعلق کے تین دن بعد امریکی شہری کی ملین ڈالر لاٹری لگ گئی

February 15, 2024

امریکی ریاست الینائے میں ایک امریکی شہری کیویلنٹائن ڈے کی خوشیاں اس وقت دوبالا ہوگئیں جب اسکا ایک ملین ڈالر کا انعامی لاٹری ٹکٹ نکل آیا۔

بتایا جاتا ہے کہ صرف تین روز قبل ہی اسکی اپنی گرل فرینڈ سے بریک اپ (قطع تعلق) ہوا تھا۔

شکاگو ایریا سے تعلق رکھنے والے امریکی شہری نےالینائے لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ اپنی گرل فرینڈ سے قطع تعلق کے باعث وہ ویلنٹائن ڈے پر مایوسی کا شکار تھا۔

لیکن اس کے مزاج میں اس وقت تبدیلی آئی جب اس نے نارتھ لیک کے نارتھ ایونیو کے والمارٹ اسٹور سے مونوپولی50X اسکریچ آف ٹکٹ خریدا۔

اسکا کہنا تھا کہ ٹکٹ اسکریچ کرنے پر وہ حیران رہ گیا اور مجھے یوں محسوس ہوا کہ میری زندگی تبدیل ہوگئی ہے اب مجھے کام پر نہیں جانا پڑیگا۔

اس ٹکٹ نے کئی طرح سے میری قسمت بدل دی ہے۔ تاہم اس موقع پر کوئی ایسا نہیں جس سے میں یہ خصوصی خبر شیئر کرسکوں کیونکہ تین دن قبل ہی میری اپنی گرل فرینڈ سے بریک اپ ہوا ہے۔