بھارتی شخص خطرناک کوبرا کیساتھ کھیلنے لگا

February 18, 2024

بھارتی شخص کی خطرناک کوبرا سے کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سانپ کو دیکھ کر ہر انسان پر خوف طاری ہوجاتا ہے اور اگر بات کی جائے خطرناک اژدھے کی تو اس کا ذکر سنتے ہی زیادہ تر لوگوں پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے۔

بھارت میں ایک ایسے شخص کی ویڈیو سامنے آئی جو نہ صرف خطرناک اژدھے کو قابو کیا ہوا ہے بلکہ اسے با آسانی ہاتھوں کے ذریعے اپنے سر سے اوپر تک اٹھا کر بھی رکھا ہوا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آکاش جادھو نامی شخص نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کوبرا سانپ کو باآسانی اٹھائے نظر آرہا ہے۔

مذکورہ شخص کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ نظر آرہے ہیں اور ویڈیو پر مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کنگ کوبرا انتہائی مہلک زہر کا سانپ ہوتا ہے جبکہ لمبائی میں وہ آکاش جادھو سے بھی دگنا دکھائی دے رہا ہے۔