جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے گوشت کی خصوصیات والا پنک چاول بنالیا

February 20, 2024

جنوبی کوریا کی یونسئیی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے نئی قسم کا ہائبرڈ چاول تخلیق کیا ہے جو نہ صرف گوشت کی طرح کا پنک (گلابی رنگت) کا حامل ہوتا ہے بلکہ اس میں بیف (گائے کے گوشت) کے پروٹین اور چکنائی کے سیل کو شامل کیا گیا ہے۔

چاول ویسے بھی قدرتی طور پر بہت زیادہ غذایت سے بھرپور دستیاب خوراک میں شامل ہے لیکن بھلا ہو سائنسدانوں کی اس جادوئی تحقیق کا کہ اب جلد ہی نئی قسم کا چاول گوشت کے متبادل کے طور پر ملے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس نئے پنک رائس میں ریگولر چاول سے 8 فیصد زیادہ پروٹین (لحمیات) اور7 فیصد زیادہ چکنائی موجود ہوگی۔

گو کہ اسکا ذائقہ گوشت جیسا نہیں ہوگا لیکن اس میں ایک منفرد قسم کے خوشبو کا مرکب ہوگا، لیکن یہ بشمول میوے کے ذائقے کے ساتھ مٹھاس، تلخ اور نمکین ذائقے کا حامل ہوگا جو کہ گوشت کی خصوصیات ہیں۔

اس منفرد ذائقے کی وجہ اس میں جانوروں کا سیل شامل کرنا جسکی وجہ سے یہ ذائقہ اس میں پیدا ہوا۔

امکان ہے کہ جلد ہی یہ ایک مکمل غذا بن جائے گا اور پوری دنیا میں خوراک کی مسلسل فراہم کو یقینی بنائے گا۔