ہائیکورٹ، پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے تحفظ کیلئے درخواست ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت

February 21, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کےتحفظ کے لئے درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی ، درخواست کی سماعت پر وکیل نے موقف دیا کہ لڑ کا اور لڑکی بالغ ہیں جوڑے کو تحفظ فراہم کیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نکاح نامہ اور نادرا دستاویزات پیش کیئے جائیں۔وکیل نے موقف دیا کہ لڑکا اور لڑکی کے رشتےدار اس شادی کیخلاف تھے ، دونوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں پولیس تحفظ فراہم کرے۔