مادری زبانوںکوآئینی تحفظ دیاجائے‘پشتونخواایس او

February 22, 2024

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا ایس او کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک ، آفس آرگنائزر عظیم افغان ، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی ، ثقافت آرگنائزر طیب خان ،ڈپٹی آرگنائزرز بشیر افغان ، ہارون موسیٰ خیل ، ڈاکٹر دلبر ازل ، امین اچکزئی ، شریف دومڑ ، زبیر ترین ، ڈاکٹر زبیر خلجی ، خوشحال خان کاکڑ، سید وہاب آغا ، ایاز شیرانی ، صدیق مندوخیل نے کہاہے کہ تمام اقوام کے مادری زبانوں پشتو ، بلوچی ، سندھی ، سرائیکی اور پنجابی کو قومی ،سرکاری ، تعلیمی ،عدالتی زبانوں کا درجہ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں آئینی تحفظ دینا بھی نوشتہ دیوار ہے حکمرانوں کو قوموں کا یہ حق تسلیم کرنا ہوگارہنماؤںنے کہاکہ بنگالی طلباء کی مادری زبان کیلئے قربانیاں قابل قابل تقلید ہیں۔