یورپی یونین نے بھارتی کمپنی پر پابندیاں عائد کردیں

February 23, 2024

برسلز(نیوزڈیسک) یورپی یونین نے ایک بھارتی کمپنی پر یوکرین کیخلاف روس کی جنگ کی حمایت کے الزام کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق روس سے ہتھیاروں کی خریداری میں مدد اور یوکرین کے بچوں کو اغوا کرنے کے الزام میں یورپی یونین کی طرف سے تقریبا 200اداروں اور افراد کو تازہ ترین پابندیوں کا سامنا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق، بھارتی کمپنی پر روس کی ʼوار مشین کو ممنوعہ اجزا اور ٹیکنالوجی تک رسائی میں مدد دینے کا الزام ہے۔ایک عالمی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بھارتی اور چینی کاروبار یورپی یونین کی پابندیوں کی زد میں ہوں گے۔ حکمنامے کے مطابق پابندیوں میں زیر بحث اداروں پر یورپی یونین میں سفر کرنے یا کاروبار کرنے پر پابندی لگانا شامل ہے۔