ٹیچنگ ہسپتالوں میں ریفرل سسٹم بنانے کیلئے کمیٹی قائم

February 23, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)نگران حکومت نے مریضوں کی بہتری کیلئے ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کا ریفرل سسٹم بنانے کیلئے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر کوکمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان، پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر قمر اشفاق ، پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق طور کمیٹی کے رکن نامزد کئے گئے ہیں۔