ریاست مخالف عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز کیلئے مزید فنڈز منظور

February 23, 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) نگران حکومت نےریاست مخالف عناصر اوردہشت گردوں کے خلاف آپریشنزکیلئے مزیدفنڈزمنظور کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آئی بی کیلئے اضافی 12 کروڑ 50لاکھ روپے جاری کرنےکی منظوری دی ہے۔ فنڈزریاست مخالف عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کیلئے ہوں گے۔رقم انٹیلی جنس بیورو کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے پرخرچ ہوگی۔