جھالاوان عوامی پینل کاالیکشن میں دھاندلی کیخلا ف ریلی و مظاہرہ

February 24, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جھالاوان عوامی پینل کے زیراہتمام جمعہ کو ندیم الرحمٰن بلوچ کی قیادت میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کوئٹہ پریس کلب کے سامنےپہنچ کر مظاہرے میں تبدیل ہوگئی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھےتھے اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے مظاہرے میں نعمان ساسولی ، حافظ نصیر مینگل ، میر عدنان مینگل ، شہباز دہوار و دیگر شریک تھےمقررین نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد میں مکمل طور پر ناکام رہا انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی کئی ایسے پولنگ اسٹیشن جہاں پر پولنگ ہی نہیں ہوئی وہاں ہزاروں ووٹ کیسے استعمال کیے گئے قوم پرستوں نے اپنی مرضی کے آر اوز ، ڈی آر اوز اور دیگر اسٹاف تعینات کرکے دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیئے جن نشستوں پر وہ ہارئے ہیں ان کے لئے سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں اور جن نشستوں سے جیت چکے ہیں ان پر خاموش ہیں ان کی دوغلی پالیسی عوام کے سامنے عیاں ہوچکی ہے اگر دھاندلی کی تحقیقات کرکے انصاف کے تقاضے پورے نہ کئے گئے تو بھرپور تحریک چلائیں گے جس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن سمیت متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی ۔