دو سالہ حورعین کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے، واقعے کی فوٹیج مل گئیں

February 25, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں گذشتہ شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کمسن بچی دو سالہ حورعین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔موٹرسائیکل اسنیچر کہاں سے آئے اور کس راستے سے فرار ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں۔فوٹیج میں دو موٹرسائیکلوں پر تین ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے،ملزمان کے پیچھے لوگ پیدل بھاگتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں،ایک موٹرسائیکل پر تین ملزمان واردات کے لیے پہنچے تھے،ملزمان نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے سے مزید فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔