شہری 3 گاڑیوں، 21 موٹر سائیکلوں، نقدی و زیورات سے محروم، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

February 27, 2024

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں 48وارداتوں میں شہریوں کوتین کاروں،دو رکشوں ، 19موٹر سائیکلوں، دو گائے ، دو بھینسوں ، 15موبائل ، لاکھوں روپے مالیت کی نقد ی، طلائی زیورات سے محروم کر دیا گیا۔ تھانہ روات کے علاقے سر سید چوک سے علی احمد نامی نوجوان سے تین مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر موبائل چھین لیا ،تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں دو ڈاکو نواب خان کے گھر کے باہر آئے جنہوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے ، انہوں نے مدعی کے بیٹے جنید پر فائرنگ کی، ایک گولی بائیں کندھے پر لگی۔ تھانہ چونترہ کے علاقے چکری سے احمد عنایت اللہ کا 20/25 لاکھ روپےمالیت کا شٹرنگ کا سامان ، تھانہ واہ کینٹ کے علاقے لالہ رخ میں شاہ ویز طارق کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان ایل سی ڈی ،نقدی اور زیورات ،ادوالہ میں نوید کے گھر سے پونے چار لاکھ روپے اور 25 ہزار روپے مالیت کا لاکٹ ، تھانہ ہمک کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں غازی نعیم عباس کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی،تھانہ لوہی بھیر کے علاقے ریور گارڈن میں منیر احمد کے گھر سے ساڑھے نو لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لی گئی ۔ تھانہ نصیر آباد کے علاقے موہڑی نتھراں سےتالی زر کے ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیت کے بکرے ، دنبے اور بکریاں چوری ہو گئیں۔