ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

February 27, 2024

اسلام آبا د(خصوصی نامہ نگار ) تھانہ دھمیال کے علاقے میںٹریفک حادثے میںایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔مدعیہ کے مطابق اس کا بھائی بابر اور اس کا دوست راشد راولپنڈی سے گاؤں آرہے تھے کہ کوہالہ کراس کرتے ہوئے دودھ والی ایک گاڑی نے گاڑی کو ٹکر ماری جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ ہسپتال جاتے ہوئے بابر زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔تھانہ آبپارہ کو شبیہ نے بتایا کہ جا وید مسیح نے لین دین کے تنازع پر بد کلامی کی اور تشدد کرکے زخمی کر دیا۔تھانہ پھلگر اں پولیس نے ابراہیم خان کے قتل کے الزام میں علی خان کو گرفتار کرلیا۔