ڈنمارک کی طرف سے شاہراہوں کی تعمیر مرمت کیلئے لیزر گاڑی این ایچ اےکے حوالے

February 27, 2024

اسلام آباد( جنگ نیوز) شاہراہوں کی عالمی معیار کے مطابق تعمیر ومرمت یقینی بنانے کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ڈنمارک سے LASER CRACK MEASUREMENT SCANNER جدید گاڑی حاصل کر لی ۔یہ گاڑی ڈنمارک کے سفیرجاکوب لینولف نے وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کے سپرد کی۔اس سے قبل نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تعمیر و مرمت کے حوالہ سے مرتبہ سالانہ منصوبہ کے تحت مختلف جدید آلات تعمیرات اور مشینری کی استعداد بڑھانے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے کی۔اس موقع پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند، ممبر نسیم خٹک و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔ ڈنمارک کے سفیر نے اجلاس میں شرکت کر کے مذکورہ لیزر گاڑی حکام کے حوالے کی۔