پتنگ بازی اور بجلی تنصیبات کے قریب تعمیرات جان لیوا اقدام ہے، آئیسکو چیف

February 27, 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز) پتنگ بازی اور بجلی تنصیبات کے نزدیک یا نیچے تعمیرات جان لیوا اور غیر قانونی اقدام ہے جو کسی بھی وقت جانی اور مالی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ پتنگ بازی/دھاتی ڈور کے استعمال سے اجتناب کریں کیوں کہ دھاتی ڈور کے باعث سسٹم پر آنیوالے فالٹس یا ٹرپنگ اکثر اوقات شارٹ سرکٹ یا آئیسکو کی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے ۔ صارفین بجلی پولز، تاروں اور ٹرانسفارمرز پر الجھی ڈورں اور پتنگوں کو خود سے اتارنے کی کوشش ہر گز نہ کریں بلکہ اُس کی اطلاع قریبی آئیسکو شکایات دفاتر یا آئیسکو ہیلپ لائن نمبر 118پر دیں ۔