توبہ و استغفار اور دعا کے مواقع ہمیشہ کی زندگی کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں،حسان حسیب الرحمٰن

February 27, 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) دربارِ عید گاہ میں شبِ برأت کے موقع پر محفلِ شبِ توبہ ہوئی۔ محفل میں جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر محمد حسان حسیب الرحمٰن نے کہا کہ ربِ رحمان کے حضور توبہ و استغفار ، حضور نبی رحمت ﷺ کے ذکرِ خیر کو کرنے، سننے اور دعا و مناجات کا جو موقع فراہم کیا گیا ہے یقینی طور پر یہی لمحات ہماری ہمیشہ کی زندگی کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں۔ محفل کا اختتام سحری کے قریب درود و سلام کے بعد سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمٰن کی وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی،ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی، اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ظلم و بربریت سے نجات اور آباد کاری کے لئے خصوصی دعا پر ہوا۔