کوئٹہ: بدنام زمانہ ڈکیت گروپ کےسرغنہ سمیت دو ملزمان گرفتار

February 28, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے کوئٹہ شہر کے بدنام زمانہ ڈکیت گروپ کےسرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ (ایس سی آئی ڈبلیو )نے ایک کارروائی کے دوران کوئٹہ شہر کے بدنام زمانہ ڈکیت گروپ کے سرغنہ عبدالمالک سکنہ پشتون آباد اور ان کے ساتھی گران سکنہ نواں کو گرفتار کرلیا،ملزمان نےکچھ عرصہ قبل ائیرپورٹ پولیس تھانے کی حدود میں ایک گھر میں ڈکیتی کی تھی، گرفتار ڈکیت ملزمان کے قبضے سے اسلحہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور دو لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔